19 اپریل 2013 - 19:30
آیت اللہ رضوانی دعوت حق پر لبیک کہہ گئے

شورائے نگہبان اسلامی کے رکن آیت اللہ غلام رضا رضوانی گزشتہ شب تہران کے ایک اسپتال میں دعوت حق پر لبیک کہتے ہوئے اس دار فانی سے رخصت ہو گئے۔

اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ شورائے نگہبان اسلامی کے رکن آیت اللہ غلام رضا رضوانی گزشتہ شب تہران کے ایک اسپتال میں دعوت حق پر لبیک کہہ کر دار ابدی کی طرف کوچ کر گئے۔
مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ کعبی نے اس خبر کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ: مرحوم آیت اللہ رضوانی قم کے فقہا اور حوزہ علمیہ نجف اور تہران کے مدرسین میں سے تھے۔
آیت اللہ عباس کعبی نے ابنا کے نامہ نگار سے گفتگو میں کہا: مرحوم رضوانی اس کے باجود کہ اسلامی جمہوریہ میں متعدد منصبوں و عہدوں پر فائز رہے ہیں آپ نے دین اسلام کی تبلیغ اور ترویج کا سلسلہ نہیں چھوڑا۔
انہوں نے آپ کے شورائے نگہبان میں شمولیت کے دوران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا: اس عرصے میں جب سے مجھے ان کے ساتھ ہم نشینی کا شرف نصیب ہوا میں نے ان کی فقہی ظرافتوں کا مشاہدہ کیا جو بہت واضح ، تاثیر گزار اور عمیق فقہی دلائل پر مبنی ہوتی تھیں۔
انہوں نے کہا: آیت اللہ رضوانی بینکی مسائل اور فقہی معاملات میں تخصص رکھتے تھے۔
آیت اللہ کعبی نے کہا: مرحوم اخلاقی کمالات، علمی درجات میں بلند مرتبہ پر فائز تھے آپ امام خمینی (رہ) کے قابل اعتماد شاگردوں میں سے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲